کوٹلی (نیوز ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا،عوامی خدمت کے نئے معیار قائم کیے۔ کوٹلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے آزاد کشمیر میں خدمت کی مثالیں قائم کیں۔ ان کے دور میں عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کےلئے اقدامات کیے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزاد کشمیر میں سڑکوں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیے، جن سے عوام کو سہولیات میسر آئیں۔ مریم اورنگزیب نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی کارکردگی کو اجاگر کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔