ایل پی جی

لاہور،سوئی گیس کی قلت،ایل پی جی کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور میں سوئی گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافے سے ایل پی جی کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں۔ شہرکے مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں فروخت ہورہی ہے،ایل پی جی کے سرکاری نرخ 241 مقررہیں لیکن مارکیٹ میں 410 روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے۔لاہور میں چند دنوں کے دوران ایل پی جی 330 سے بڑھ کر 370 سے 410 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔

شہریوں کا کہناہے کہ سوئی گیس پریشر کم ہونے کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں لیکن مہنگی ایل پی جی نے بجٹ بری طرح متاثر کر دیاہے۔ شہریوں نے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔دریں اثنا لاہور میں نجی کمپنیوں کا 5 کلوگرام آٹے کا پیک سستا نہ ہوسکا۔نجی کمپنیاں 5 کلوگرام آٹے کا پیک بدستور 930 سے 1030 روپے میں فروخت ہورہاہے ۔ مڈل کلاس اورکم آمدنی والے طبقے کو معیاری آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ 5کلوگرام آٹے کا تھیلا سستا کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں