فواد چوہدری

چار دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 43.91 روپے اضافہ، عوام کیسے گزارہ کریں گے؟ فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشا اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چار دنوں کے مختصر عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 43.91 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

اپنے ایک بیان میں فوادچوہدری نے کہا حکومت کی روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بدلنے اور بڑھانے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ محض چار دنوں کے اندر ڈیزل کی قیمت میں 43.91 روپے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خوردونوش اور زراعت کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، یہ بات اب مکمل طور پر سمجھ سے باہر ہے کہ عام لوگ اس شدید مہنگائی میں اپنا گزارہ کیسے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں