پیٹرول و ڈیزل

پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی، پمپ پر گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی، جبکہ کئی پٹرول پمپ بھی بند کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطاق شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہم پر رحم کرے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرے۔

ان کا کہناہے کہ پہلے موٹر سائیکل کی ٹینکی فل کراتے تھے، لیکن اب صرف ڈیڑھ سو روپے کا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے مہنگائی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہر صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں چیک کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں