کیپٹن ر صفدر

مولانا فضل الرحمان ہمارے پیش امام اور والد کی طرح ہیں، تنقید کرنے والے معافی مانگیں، کیپٹن ر صفدر

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والو ں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو مولانا فضل الرحمان ہی کو پتہ ہوگا کہ ان کا بیان کس پیراہے اور سیاق و سباق میں تھا، اور انہوں نے کس طرح بات کی، میں اس تکنیکی بحث پر بات نہیں کرتا لیکن وہ ایک جلیل القدر عالمِ دین ہیں اور اس وقت ایک بہت بڑے دینی و سیاسی منصب پر فائز ہیں۔انہوں نے جے یو آئی سربراہ پر ہونے والی تنقید پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس طرح اپنے بیٹے مولانا اسعد محمود کے والد ہیں، بالکل اسی طرح ہمارے لیے بھی والد کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلام کی تعلیمات کے مطابق جنم دینے والا، تعلیم دینے والا اور بیٹی دینے والا قیامت کے دن ایک خاص اور محترم مقام پر ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے زور دے کر کہا کہ سیاست کو ایک سائیڈ پر چھوڑ دیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پیش امام ہیں، اتنے بڑے عالمِ دین پر جن لوگوں نے بات کی اور تنقید کی ہے، انہیں اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیے، کسی عالمِ دین پر بات کرنے یا شرعی گفتگو کا حق صرف کسی دوسرے عالمِ دین کو ہی حاصل تھا، لیکن اس معاملے کے شروع ہونے کے بعد جس طرح کی زبان استعمال کی گئی، وہ مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے نام لیے بغیر تنقید کرنے والی خاتون شخصیت سے متعلق کہا کہ یہ وہی بی بی ہے جس نے ایک دفعہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں بھی اسی طرح کی تیز اور نامناسب زبان استعمال کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں