سونا فی تولہ

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں منگل کو بھی 4700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4700 روپے بڑھ کر 429236 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4029 روپے بڑھ کر 368000 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 47 ڈالر بڑھ کر 4068 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 424536 روپے ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں