پشاور(ایجوکیشن ڈیسک)خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کا بروقت مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے اس کی لاگت تکمیل میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے فنڈز کا بہتر استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے حکمت عملی مرتب کرلی، محکمہ تعلیم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور چیک اینڈ بیلنس رکھنے کےلئے 6 ممبران پر مشتمل ڈویلپمنٹ فنڈز ریلیز کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر افسران شامل ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ کمیٹی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا جائزہ لے گی، منصوبہ کےلئے کتنا فنڈز مختص ہوا اور اس پر اب تک کتنا خرچ کیا گیا، کمیٹی جائزہ لے گی، منصوبوں پر عملی طور پر کتنا کام ہوا؟ کمیٹی کارکردگی رپورٹ پلاننگ آفیسر کو فراہم کریں گی۔
دستاویز میں واضح کی گیا ہے کہ منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے مقابلے میں کتنا فنڈز خرچ ہوا، جائزہ لینا کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی، محکمہ تعلیم کے جاری منصوبوں کےلئے کتنا فنڈز درکار ہے، اور کس منصوبہ کے کتنے واجبات ہے؟ رپورٹ مرتب کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق کس بنیاد پر زیر تعمیر منصوبہ کے لئے فنڈز جاری کیا جائے، کمیٹی سفارشات پیش کریں گی۔