'لاہور ٹیکس بار

انکم ٹیکس ریٹرن فارم ،آئرس پورٹل میں موجود تکنیکی اور آپریشنل خامیوں کو دور کیا جائے’لاہور ٹیکس بار

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اور آئرس پورٹل میں موجود تکنیکی اور آپریشنل خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ایسوسی ایشن کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکریٹری محمد فاروق گجر اور دیگر عہدیداروں نے ایف بی آر کے ذمہ داران کو ارسال کئے گئے خط میں ایف بی آر اور پرال کی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹرن فارم میں موجود مسائل کو فوری درست کیا جائے بصورت دیگر لاکھوں ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لاہور ٹیکس بار نے مطالبہ کیا کہ آئرس پورٹل میں سابقہ سمری ٹیبلز، سبمشن سمری اور ودہولڈنگ ٹیکس کی تصدیقی سہولیات بحال کی جائیں،کم از کم ٹیکس کی خودکار کیلکولیشن، صوبائی سیلز ٹیکس اور دیگر تھرڈ پارٹی معلومات کو بھی نظام کے ساتھ مربوط اورمختلف شیڈولز میں ایک ہی معلومات بار بار درج کرنے کے بجائے خودکار سنکرونائزیشن کی سہولت فراہم کی جائے۔ایسوسی ایشن نے رہائشی حیثیت، ایس ایم ای ریٹرن، غیر ملکی ترسیلات، ویلتھ ریکنسلی ایشن اور بیرون ملک اثاثوں سمیت نئی معلومات پر واضح قانونی رہنمائی اور یوزر مینولز جاری کرنے پر زور دیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف بی آر کے آئرس پورٹل اور پرال میں تکنیکی مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی سپورٹ میکانزم اور فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں