ٹرانسپورٹ

کراچی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی(آئی این پی )ملک میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعدپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ہے کراچی میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لئے جائیں، کیوں کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔

انھوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کیے جائیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں