گورنر خیبر پختونخوا

مولانا فضل الرحمان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارتی میڈیا بطورپروپیگنڈا استعمال کر رہا ہے،گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے متنازع خطاب پراہم حکومتی اور سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے بھی مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارتی میڈیا بطورپراپیگنڈا استعمال کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دشمن کے بیانیے کو تقویت پہنچانے والا مواد اپنے ہی ملک سے فراہم کیا جائے،شہدا اس قوم کا فخر، آزادی کی ضمانت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں۔سبز ہلالی پرچم کا سربلند ہونا افواجِ پاکستان، ایف سی، پولیس اورسپوتوں کے لہو کا قرض ہے،دہشت گردی کے خلاف زیادہ قربانیاں دینے والا صوبہ خیبرپختونخوا ہے،خیبرپختونخوا اپنے ہر شہید، ان کے اہلِ خانہ اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا شہدا پر سیاست نہیں کی جاتی بلکہ انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے،شہدا کے خون کی حرمت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز قصور میں ایک کانفرنس سے کی گئی تقریر میں عسکری حلقوں پر سیاست میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں