کراچی (کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی دیکھی گئی۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4190 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 736 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 74 ہزار 615 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 112 کی بلند سطح تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔