تیل پیداوار

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی‘ تیل کی قیمت میں اضافہ

نیویارک (انٹرنیشنل نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے آخر میں ہونے والی تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا، جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک وقت میں 1.6 فیصد تک کمی آئی اور یہ تقریبا 4,050 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا، گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دو دن قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ ، 33 ہزار 536 روپے کا ہو گیا تھا۔ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر (3.51فیصد) اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اس کے علاہ امریکی خام تیل کی قیمت 3 اعشاریہ 65 فیصد بڑھ گئی، جس کے بعد قیمت 74 ڈالر جبکہ مربن خام تیل کی قیمت بھی 74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ماہرین نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں