امریکی فوج

ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے، امریکی فوج

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی فوج نے ایران کے خلاف درجنوں اہداف پر مزید حملے شروع کر دیے۔ایران کے شہر بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔سینٹرل کمانڈ کے مطابق دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، میزائل اور ڈرون تنصیبات، اور آبنائے ہرمز کے قریب چھوٹی فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔حملوں میں پہلی بار لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں، خودکش فضائی اور بحری ڈرونز کا مشترکہ استعمال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس سمیت ہرمزگان، خوزستان، سیستان و بلوچستان اور متعدد علاقوں میں دھماکے سنے گئے۔ایران کا کہنا ہے کہ ماہشہر میں امریکی حملے کے نتیجے میں زرعی واٹر پمپنگ اسٹیشن کا ایک محافظ شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، صوبہ خوزستان کے کم از کم 8 شہروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرنے والے تجارتی جہازوں اور سویلین کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔امریکی عسکری ذرائع کا دعوی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر فائرنگ کی۔ امریکی لڑاکا طیارے نے ایران کے ایک کروز میزائل اور ایک ڈرون کو مار گرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں