جیکب آباد (کامرس ڈیسک) جیکب آباد میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیااور 40 کلو آٹے کا تھیلا 4500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ جیکب آباد میں فی کلو آٹا 140 روپے تک پہنچ گیاہے۔اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر دیا،آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید جواب دے گئی۔ شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور سرکاری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنتا جا رہا ہے۔