واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کیا جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے دھمکی بھی دی کہ ایران نے ایسا نہ کیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔امریکی حکام نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔امریکی عہدیدار نے یہ دعوی کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے
کہ جہازوں پر حالیہ حملے ایرانی نظام کے سخت گیر حصے کے باعث ہوئے۔ ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے پر امریکا کے پاس عسکری آپشنز موجود ہیں، مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔