کرک کوہاٹ بارڈر

کرک کوہاٹ بارڈر پر پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور (نیوز ڈیسک) کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ڈی پی او کرک عمران چترالی کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ طور خٹک ڈیم، کرک کوہاٹ بارڈر کے علاقے میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے موثر جوابی کارروائی کی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد گروپ ایس ایچ او تھانہ بانڈہ عمر نواز ضلع کرک اور انسپکٹر طاہرنواز ضلع کوہاٹ سال 2025 اور ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل سال 2026 و دیگر پولیس افسران و جوانان کی شہادت میں ملوث ہیں۔ڈی پی او کرک کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔سنٹرل پولیس آفس نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ نہیں رکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں