اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو موصول رقوم سے زرمبادلہ ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 5 سال بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر نے دوبارہ 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا۔
حکومت کے غیرملکی بینکوں سے کمرشل لونز کی ری فائنانسنگ سے ڈالر ملکی ڈالر ذخائربڑھ گئے۔ بھاری سرکاری انفلوز کی آمد سے ملکی زرمبادلہ ذخائرریکارڈسطح کےقریب پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت کے پاس دو ارب ڈالر کے قریب انفلوز آئے، انفلوز ملنے سے اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں ایک ارب 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا ریکارڈاضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے پاس سرکاری ڈالرریزرو کی مالیت 18 ارب 47 کروڑ ڈالرہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ ڈالر کے ڈپازٹس ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ڈالر ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوگئے۔