سونے کی قیمت

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

نیویارک (کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف گامزن ہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,128.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، تاہم ہفتے بھر میں اس کی قیمت میں 1 فیصد سے زائد کمی متوقع ہے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.8 فیصد بڑھ کر 60.46 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,636.68 ڈالر جبکہ پیلیڈیم بھی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 1,267 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، تاہم یہ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار بنیاد پر خسارے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

ادھر امریکی ڈالر ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتا سستا ہوگیا۔دوسری جانب خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ایران نے جمعرات کو خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی ساحلی اور مشرقی صوبوں پر حملوں کے بعد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں