اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن راڈمان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ-I نے کروشیائی وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ ملکی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔