وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں،وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی، مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیاں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکہ سمیت 10 ممالک رہے۔جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں