بیروت(انٹرنیشنل نیوز )حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے دوٹوک کہا ہے کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے کی ایک شق بھی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران نے مزاحمت کو طاقت، وقار اور استقامت فراہم کی، ایران کی بہادری کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان پر اپنی بالادستی مسلط کرنا چاہتا ہے، امریکی مطالبات اسرائیل کے مفادات کو تحفظ پہنچاتے ہیں۔نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی حکام نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایسا معاہدہ کیا جو مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، یہ معاہدہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ لبنان کے عوام اور ہم مل کر امریکی دبا ﺅ کا مقابلہ کریں گے۔