کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار بلال قریشی نے ملک میں ابھرتے ہوئے فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلال قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ میرا بیٹا فٹبالر بننا چاہتا ہے، میں اسے کیا بتاﺅں کہ ہمارے ملک میں کرکٹر کے علاوہ کچھ نہیں بن سکتے اور وہاں بھی جو طریقہ کار ہے، اسپورٹس ہو یا شوبز، سب سیاست کی نذر ہے، تب ہی ہمارا یہ حال ہے۔