نیٹلی بیکر

امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی،نیٹلی بیکر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔جاری بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان نے ثالثی کا تاریخی اور مثالی کردار ادا کیا ہے۔

دونوں ممالک سے دیرینہ تعلقات کے باعث پاکستان ہی یہ کردار ادا کر سکتا ہے۔نیٹلی بیکر نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس شروع ہو جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں اور تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی سمجھے جانے پر خوشی ہوتی ہے، رواں سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں