وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح

نارووال /لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس نارووال کا افتتاح کردیاگیاـوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن، نارووال کا افتتاح کیاـافتتاحی تقریب میں خصوصی بچوں میں ہمت کارڈز اور جدید اسسٹیو ڈیوائسز بھی تقسیم کی گئیںـمعاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور بااختیار مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیںـہر شہر میں خصوصی بچوں کے لیے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا عظیم مشن یاد آتا ہےـمعاونِ خصوصی ثانیہ عاشق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہمیشہ پوچھتی ہیں

”ثانیہ، میرے بچوں کا خیال رکھ رہی ہو؟خصوصی بچے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے اپنی اولاد کی مانند ہیںـ ہمت کارڈ، میل پروگرام، خودمختار پروگرام، ہیلتھ اسکریننگ اور اسسٹیو ڈیوائسز خصوصی بچوں کے لیے انقلابی اقدامات ہیںـ صرف ایک شفیق ماں ہی خصوصی بچوں کے لیے ایسے فلاحی منصوبے متعارف کرا سکتی ہے

ـثانیہ عاشق نے کہاکہ پنجاب خوش قسمت ہے کہ اسے مریم نواز شریف جیسی دردمند وزیراعلیٰ ملی ہیںـاسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کے لیے سرگرمِ عمل ہےـتقریب میں سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر) شعیب جدون بھی شریک تھےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں