سونے کی قیمت

سو نا 2 روز میں 21 ہزار روپے سے زائد مہنگا ،فی تولہ4لاکھ40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک) فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاﺅ 12ہزار200 روپے اضافے سے 4 لاکھ40 ہزار 936 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھا 10ہزار459 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78ہزار 31 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا 122 ڈالر اضافے سے 4185 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں