ڈاکٹر یاسمین راشد

پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں کی تردید

لاہور(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبرو ں کی تردید کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزاﺅں کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں