اسد قیصر

پی ٹی آئی دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، اسد قیصر کا دعوی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ اسد قیصر نے کوئٹہ میں پارٹی رہنما جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ قومی اور بلوچستان اسمبلیوں میں عوامی نمائندگی نہیں ہے، ابھی وقت ہے اناسے ہٹ کر حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، سیاسی آزادی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جائے، ہمارے دور حکومت میں 400 سے زائد لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا، بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے عوام کی بات سننا ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پورے ملک کے عوام کا اعتماد ہے، بلوچستان میں اقتدار ان لوگوں کے پاس ہونا چاہیے جن پر عوام کا اعتماد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں