یاسر نواز

یاسر نواز اور دانش نواز نے فضا علی اور اعجاز خان کا انداز اپنا لیا‘ مداحوں کے دلچسپ تبصرے

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور دانش نواز نے ساتھی اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو اپنے منفرد انداز میں ری کری ایٹ کر دیا۔حال ہی میں فضا علی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں، ویڈیو میں فضا علی پہلے اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جس کے بعد اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو سے متاثر ہو کر یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں فلمایا ہے۔دونوں بھائیوں نے ناصرف ویڈیو کی مکمل نقل کی بلکہ اپنی شاندار اداکاری اور مزاحیہ انداز سے اسے مزید دلچسپ بنا دیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں