پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیر کو معمولی تیزی کے بعدی مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 701 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 272 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1156 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار 603 روپے مالیت کے 33 کروڑ 9 لاکھ 73 ہزار 304 شیئرز کا لین دین ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں