کراچی(کامرس ڈیسک )صوبہ سندھ میں واقع سانگھڑ سے پہلی بار یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔ او جی ڈی سی ایل نے تیل ذخائر کی دریافت پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار کوفوری استعمال میں لانے کیلئے 4 انچ قطر اور ڈیڑھ کلو میٹر لائن بچھا دی گئی ہے جبکہ بوبی ڈیپ ون کنوئیں سے یومیہ خام تیل کی پیداوار درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گی۔