اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ، قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، ڈاکٹر الزیانی نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد ایم او یو خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور پاکستان کے کردار پر وزیراعظم شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور متعلقہ قیادت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔سحاق ڈار نے خطے کی صورتحال کو ارتقائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت 18 جون کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے بعد سامنے آئی ہے۔

یہ رابطہ اس وقت ہوا جب بحرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے بھیجے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں