بیرسٹرگوہر

آزادکشمیرانتخابات کیلئے امیدواروں کی سفارشات موصول ہوگئیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر

اسلا م آباد( نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ آزادکشمیرعام انتخابات 2026 کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایکس(سابقہ ٹویٹر))پراپنے بیان میں کہاہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 لئے پی ٹی آئی کوصدرآزادجموں وکشمیر کا خط موصول ہوا ہے،پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے آزاد کشمیر کی 33 نشستوں کے ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کی سفارشات موصول ہوئی ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ٹکٹوں سے محروم یا نالاں امیدوار آج 29 جون 2026 شام 4 بجے تک پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں اپیلیں جمع کرا سکتے ہیں،امیدواروں کی اپیلیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اپیلٹ بورڈ کے سامنے دائر کی جائیں گی جو تمام اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاآزادکشمیرکے عام انتخابات 2026 کے لیے پی ٹی آئی امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں