سونے کی قیمت

سونے کی فی تولہ قیمت میں1187 اضافہ، 4لاکھ 31ہزار 323روپے کا ہوگیا

کراچی(کامرس ڈیسک ) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیو لر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 187 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا4لاکھ 31ہزار 323روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 989 روپے بڑھ کر 3لاکھ 68 ہزار 74 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 11.87 ڈالر بڑھ ہوکر 4088 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں