سعدرفیق

کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا،سعدرفیق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات تک مطالبہ درست ہے لیکن کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی طرز پر بلدیاتی الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا، کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں۔سعد رفیق نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونے چاہیے لیکن خدارا لاہور پر کراچی جیسا بلدیاتی نظام نافذ نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں