نیویارک (سپورٹس نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔گروپ ای کے اس میچ میں کوراساؤ کے گول کیپرنے شاندار کھیل پیش کیا اور ایکواڈور کے15سے زائد حملے ناکام بنائے۔
پہلی بار ورلڈکپ کھیلنے والی کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا اور ورلڈکپ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ حملے روکنے کا ریکارڈ برابرکردیا۔اب ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچز جیتنا ہوں گے۔ایکواڈو کی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ جرمنی سے کھیلے گی جب کہ کوراساؤ کی ٹیم آئیوری کوسٹ کا سامنا کرے گی۔