ہیوی بائیکس

رائل پاور نے پاکستان میں ہیوی بائیکس کی نئی رینج متعارف کرا دی

کراچی(کامرس ڈیسک) موٹر سائیکل انڈسٹری میں رائل پاور نے دھوم مچادی ، پاکستان میں موٹر سائیکل کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے معروف برانڈ جی پی ایکس (GPX) کے اشتراک سے ہیوی موٹر سائیکلز کی مقامی اسیمبلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر رائل جی پی ایکس 125 سی سی، 150 سی سی، 200 سی سی اور 250 سی سی موٹر سائیکلوں کے علاوہ رائل زوم اور رائل ای وی موٹر سائیکلوں کی جدید رینج بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، موٹر سائیکل ڈیلرز اور صنعت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں عثمان پیرانی، شعیب اسماعیل، میاں ابرار افتخار وہرہ، محمد ابراہیم کسمبی، احسان گجر، ہارون پاریکھ، عقیل احمد، شیخ حبیب، علی گھانگڑا ،ثاقب گڈلک ،عبداللہ ذکی ،علی قاضی ،عبداللہ بٹرا سمیت دیگر معزز مہمان بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائل پاور کے سربراہ نوید عثمان پیرانی نے کہا کہ ان کا موٹر سائیکل کے شعبے سے تعلق 2005 ء سے ہے اور انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ پاکستانی صارفین جدید اور منفرد مصنوعات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وژن کے تحت جی پی ایکس کے اشتراک سے 125 سی سی، 150 سی سی، 200 سی سی ،250 سی سی موٹر سائیکلز اور جدید اسکوٹی ماڈلز متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو عالمی معیار کی مصنوعات مقامی سطح پر فراہم کی جا سکیں۔رائل پاور کے ہیڈ آف سیلز جمیل خان نے کہا کہ آج رائل جی پی ایکس کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اور اس کامیابی میں پوری ٹیم کی محنت اور لگن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد پاکستانی مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی، معیاری مصنوعات اور بہترین بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔

شرکاء نے رائل پاور اور جی پی ایکس کے اشتراک کو پاکستان کی موٹر سائیکل صنعت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے مقامی آٹو سیکٹر کو فروغ ملے گا اور صارفین کو عالمی معیار کی ہیوی بائیکس مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں