گندم

وفاق گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے مداخلت کرے،کے پی حکومت کا مطالبہ

پشاور(کامرس ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر گندم بحران اور آٹے کے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ صوبائی حکومت نے گندم بحران اور آٹے کے قیمتوں میں اضافے کا خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔

اس ضمن میں کے پی حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں، پنجاب پر انحصار ہے، رکاوٹوں سے مارکیٹ میں 40 کلو آٹے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے 2 لاکھ 25 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے رکھی ہے لیکن گندم کی ترسیل میں تاخیر اور غیرضروری چیکنگ سے سپلائی معطل ہے لہذا آرٹیکل 151 کے تحت آزاد بین الصوبائی تجارت یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں