پیرس(انٹرنیشنل نیوز)فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن معاہدہ طے کریں۔فرانس کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش موجود دکھائی دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہے اور اس میں سب کا نقصان ہو رہا ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی بات کی ہے اور انہیں یہی پیغام دیا ہے۔
وہ معاہدے کے امکانات کے حوالے سے محتاط انداز میں پرامید ہیں، ان کا کہناتھا کہ مثبت اشاروں میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں محسوس ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں معاہدے تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔