گیس

کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

کراچی (کامرس ڈیسک)کراچی میں گیس فراہمی کے اوقات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامناہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے 10 بجے تک گیس فراہمی کاشیڈول ہے لیکن مختلف علاقوں میں گیس 7 بجے تک بحال کی جاتی ہے۔

صارفین کے مطابق کئی علاقوں میں گیس 10 بجے کے بجائے ساڑھے 9 بجے بند کیے جانے کی شکایات ہیں۔حکومتی اعلان پر سوئی سدرن گیس کمپنی عملدرآمد نہیں کر رہی جس وجہ سے گھروں میں خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں