کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ خاتون کی بینائی محفوظ ہے، وہ مکمل ہوش میں ہیں اور بات چیت کر رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوےء اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹرماہ نور کے جسم پر جلنے کے زخم سطحی نوعیت کے ہیں، متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر ماہ نور کی گرافٹنگ سے متعلق سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ان کاعلاج جاری ہے، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔