کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کی یادداشت سے متعلق ایک ذاتی مسئلہ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی روزمرہ زندگی اور باہمی رابطے بعض اوقات متاثر ہوتے ہیں۔حسن احمد نے بتایا کہ سنیتا مارشل خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ انہیں بعض اوقات چیزیں یاد رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے، گھریلو معاملات خصوصا بچوں کی سرگرمیوں اور اسکول سے متعلق منصوبہ بندی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے بات پہلے ہی بتا دی ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔
اداکار نے گفتگو میں کہا کہ سنیتا کو لگتا ہے کہ انہوں نے مجھے سب کچھ پہلے ہی بتا دیا ہے، لیکن بعد میں پتا چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہوا ہوتا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ اس مسئلے کی وجہ سے کبھی کبھار غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، تاہم اب سنیتا مارشل خود بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنی روزمرہ منصوبہ بندی میں زیادہ احتیاط برتتے ہیں تاکہ کسی قسم کی الجھن نہ ہو۔