لاہور (کرائم رپورٹر )مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر بلال مارتھ اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
عدالت میں پیشی کے دوران معزز عدالت نے فریقین کے مقف سننے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور اسلحہ کی فراہمی اور دیگر قانونی پہلوں کا جائزہ لے رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے حوالے سے قانونی دستاویزات اور لائسنس طلب کیے گئے، تاہم موقع پر مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
یادرہے سی سی ڈی پولیس نے بلال مارتھ اور سات دیگر افراد کو گزشتہ ہفتے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ملزمان مبینہ طور پر ایک شادی کی تقریب میں اسلحہ کے ساتھ موجود تھے اور سرعام اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔