مظفر آباد (نیوز ڈیسک)آزادکشمیرمیں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے مظفرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں ستائیس جولائی کو پولنگ کا اعلان کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرنے کہاکہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر آزادکشمیرمیں عام انتخابات رینجرز اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے مزیدکہاکہ عام انتخابات کے پیشِ نظر آزاد کشمیر بھر میں نئی تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی سکیموں کے اجرا پر پابندی عائد ہوگی۔