بجٹ

وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی کے مختلف جاری منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ دستاویز کے مطابق گرین لائن بس کراچی کے لیے 1 ارب 98 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ کراچی میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب، پانی کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے 37 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

لانڈھی، زمان، کورنگی ٹاون میں سڑکوں، پانی، نکاسی، پلے گراونڈز کے لیے 35 کروڑ روپے، ضلع وسطی میں سڑکوں، گلیوں، پانی، نکاسی آب کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ ضلع کورنگی، ملیر میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب کے لیے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز بھی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کراچی کے لیے 40 کروڑ روپے، نیشنل ریسرچ اینڈ فرٹیلیٹی کیئر کے اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے 39 کروڑ روپے اور کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف نرسنگ کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں