بجٹ

آبی وسائل کے منصوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں نمایاں کمی، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے لیے آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مجموعی طور پر 969 ارب روپے کے فنڈزکی ضرورت ظاہرکی تھی، تاہم حکومت کی جانب سے صرف 179 ارب روپے مختص کرنےکی تجویزدی گئی ہے،جسے ماہرین “اونٹ کے منہ میں زیرہ” قرار دےرہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ میں 41 جاری منصوبے شامل ہیں جبکہ صرف ایک نیا منصوبہ شامل کیاگیا،جودیامر بھاشا ڈیم سے بجلی کی پیداوارکی سہولت سے متعلق ہے،اس منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق دیامربھاشا ڈیم بجلی جنریشن فیسلیٹی کیلئے 50 کروڑ روپے،،ڈیم کیلئے 25 ارب روپے،زمین کے حصول کیلئے 7 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے،جبکہ داسو ہائیڈرو منصوبے کےلیے آئندہ بجٹ میں 25 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں مہمند ڈیم کے لیے 39 ارب روپے،مختص کرنے اوروارسک ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی مرمت پر 4 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے،کچھی کینال منصوبے کیلئے 50کروڑ،کراچی گریٹر واٹر سپلائی کیلئے 13 ارب تجویز ہے۔

اس کے علاوہ دریائے سندھ پرٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کیلئے 5 ارب 76 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ منگلا ڈیم توسیع منصوبے کے لیے 4 ارب 59 کروڑ روپے،تربیلا پانچویں توسیع منصوبے کے لیے 3 ارب 40 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے،جبکہ داسو منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1737 ارب روپے سے زائد ہے،دیامربھاشاڈیم کاتخمینہ 479ارب روپے،پاورہاس کی لاگت 174ارب روپے ہے،مہمند ڈیم کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 309 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں