وزیر توانائی

بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں، وزیر توانائی کا اعتراف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہو گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا پہلے فکسڈ چارجز بل کے 3 یا 4 فی صد پر لئے جاتے تھے، اب بل کے 10 فی صد پر لیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہمارے بل کی فکس کاسٹ پورے سال میں ایک ہی ہوتی ہے، جن مہینوں میں زیادہ یونٹ استعمال کرتے ہیں تو فکس کاسٹ کم ہوتی ہے، ہم پہلے 3 سے 4 فی صد بل کی فکس کاسٹ لیا کرتے تھے، اس وقت بل پر 10 فی صد فکسڈ کاسٹ ہے۔اویس لغاری نے 200 یونٹ سے کم والے پروٹیکٹڈ کنزیومر کی انرجی کاسٹ 31 فی صد کم ہوئی ہے، جن مہینوں میں کنزپشن کم ہوگی تو فکسڈ کاسٹ زیادہ لگے گی، جن مہینوں میں زیادہ یونٹ استعمال کریں گے فکسڈ کاسٹ بہت نیچے جاتی ہے، فکسڈ کاسٹ جو پہلے 4 فی صد تک ہوتی تھی اب دوگنی ہو گئی ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے، سبسڈی ملتی رہے گی تو 5 سے 6 روپے یونٹ بجلی سستی ہوتی رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہا ویریبل پر یونٹ کاسٹ کو تقسیم کریں تو بجلی کا بل کم ہوا ہے، سردیوں میں فکسڈ کاسٹ زیادہ محسوس ہوتی ہے لیکن گرمیوں میں ایسا نہیں ہوتا، جولائی 2025 سے لے کر اب تک 8 سے 9 فی صد بجلی کنزپشن بڑھی ہے، گزشتہ 9 سے 10 ماہ میں بجلی کی کنزپشن تقریبا 7 سے 9 فی صد بڑھی ہے، نیپرا کی ویب سائٹ پر اس کی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں