اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اقتصادی سروے 2025-26کے اہم نکات سامنے آگئے۔ رواں مالی کی سروے رپورٹ 4 جون کو پیش کی جائیگی۔سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی، قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی۔
اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد، پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی، مالی سال 26-2025 کےدوران چاول کی پیداوارمیں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا۔گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ، پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کیا گیا، مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی، کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا۔ کپاس کی پیداوار میں 0.5 فیصد کمی، کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگرفصلوں میں 2.4 فیصد نمو، چنے کی پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔ ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد جبکہ مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی۔