بجٹ

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا: ذرائع محکمہ خزانہ

لاہور (کامرس ڈیسک) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیاں تقریبا712 ارب روپے تک رکھے جانےکا امکان ہے، ٹیکس آمدن میں سب سے بڑا حصہ جی ایس ٹی ان سروسزکا ہوگا،جی ایس ٹی ان سروسزکی مد میں 320 ارب روپےکی آمدنی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپےکی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے کا ہدف رکھے جانےکا امکان ہے جب کہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب اور موٹر وہیکل ٹیکس سے47 ارب روپےکی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی سے متعلق ٹیکس اور ڈیوٹیز سے 35.2 ارب، لینڈ ریونیو سے1.7ارب روپے آمدن متوقع ہے جب کہ ٹرانسپورٹ اور مقامی حکومتوں کے لیے 550 ارب روپے سے زائد مختص کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے سبسڈی پروگرام جاری رکھنےکی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ کسانوں کے لیےٹریکٹر، سولرٹیوب ویل، سستے بیج اورکھاد کے قرضے پر سبسڈی دی جائے گی۔ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کےلیےہونہاراسکالر شپ، الیکٹرک بائیک اسکیم جاری رہےگی، جنوبی پنجاب کےترقیاتی منصوبوں کے لیے کم از کم 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص رکھنے کی پالیسی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں