ظہران ممدانی

جنگ سے امریکا میں پیٹرول و اشیائے خور و نوش مہنگی ہوئیں‘ میئر نیو یارک ظہران ممدانی

نیویارک (انٹرنیشنل نیوز) امریکی شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 3 ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا اور اس جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے عوام کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں اور یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں