مرکزی قومی بچت

مدت پوری ہونے کے بعد دو سال سے غیر فعال اکائونٹس یکم جون سے غیر فعال ہونگے’ مرکزی قومی بچت

لاہور( کامرس ڈیسک)مرکزی نظامت قومی بچت نے ایسے سرٹیفکیٹس ،اکائونٹس جن کی مدت پوری ہوچکی ہے اور دو سال تک ان میں کوئی ٹرانزکشن نہیں ہوئی انہیں یکم جون سے غیر فعال قرار دینے کا اعلان کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ یہ سر گرمی مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہے گی ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام صارفین یکم جون 2026سے قبل اپنے متعلقہ مرکزی قومی بچت سے رابطہ کرکے اپنے اکائونٹس ، سرٹیفکیٹس میں ٹرانزیکشن کرکے اپنی سرمایہ کاری کو ریگولرائز کرا لیں ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں